0

پاکستان کے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا، دفترخارجہ


اسلام آباد: اسلام آباد نے پاکستانی وفد کے اسرائیلی دورہ سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ زیربحث آنے والے دورے کا اہتمام غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسئلے پر پاکستان کا مقف واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے جس پر مکمل قومی اتفاق رائے ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے خود ارادیت کے ناگزیر حق کی مستقل حمایت کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں