0

آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان کا دبا تسلیم کیا گیا تو تباہی ہوگی، وزیر داخلہ


لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف تعیناتی پر عمران کا دبا تسلیم کیا گیا تو ادارے کی تباہی ہوگی۔پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹان لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نہ مقبولیت ہے اور نہ کوئی بیانیہ ہے، جب یہ حکومت میں تھے تو مہنگائی تھی لیکن بیانیہ ہمارے خلاف تھا، اب ہم حکومت میں ہیں اور بے شک مہنگائی ہے لیکن وزیراعظم پرعزم ہیں کہ عوام کو ریلیف دے سکیں گے۔رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا اور پھر جاتے ہوئے قیمتیں کم کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کر گئے، اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوتا اور ہم اپنی سیاست بچانے کی کوشش کرتے تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہوتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں