0

بھارت میں طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 36 افراد ہلاک


نیو دہلی: بھارتی شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں سے24گھنٹوں کے دوران 36 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ذیادہ تر اموات گھروں کی چھتیں گرنے سے ہوئیں جبکہ 12 افراد آسمانی بجلی کا شکار بنے۔سرکاری حکام کیمطابق شمالی بھارت میں گزشتہ 5 دنوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے، حکومتی سطح پر اس قسم سے حادثات سے بچا کیلئے گائیڈ لائن جلد جاری کی جائے گی تاکہ طوفان اور بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہوانے والے نقصانات سے بچا جا سکے۔رپورٹس کے مطابق جون سے ستمبر تک جاری رہنے والے مون سون سیزن کے دوران بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات پیش آتے ہیں۔ماحولیاتی ماہرین کاکہنا ہے کہ جنگلات کا خاتمہ، پانی کی سطح میں اضافہ اور تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی آسمانی بجلی کے گرنے کی بنیادی وجہ ہے، لاکھوں وولٹس پر مشتمل گرنے والی آسمانی بجلی بڑے پیمانیپر نقصانات کا باعث ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں