0

شاہنواز کا 2 روزہ ریمانڈ منظور، والد ایاز امیر کے وارنٹ گرفتاری جاری


اسلام آباد: عدالت نے بیوی کے قتل کے ملزم شاہنواز امیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں صحافی ایاز امیر کی بہو کینیڈین نژاد سارہ کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کو عدالت میں پیش کیا۔شاہنواز کے وکیل نے کہا کہ یہ بلائنڈ مرڈر ہے اور قتل صرف الزام کی حد تک ہے، کیس میں پہلا ریمانڈ ہے، جس پر کوئی اعتراض نہیں۔پولیس نے عدالت سے دس دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے برآمدگی کرنی ہے، اس نے اپنی کینیڈین نژاد پاکستانی اہلیہ کو بیرون ملک سے بلا کر قتل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں