0

پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس کیلیے پروجیکٹ کی منظوری


اسلام آباد: وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ذیلی ادارہ یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 21 ارب روپے مالیت کے دس پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے منظورکردہ منصوبوں کے تحت ہائی سپیڈ براڈبینڈ سروسز اور آپٹیکل فائبر کیبل کے ان منصوبوں سے چاروں صوبوں پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں کینکٹوٹی سروسز فراہم کی جائیں گی۔یونیورسل سروس فنڈ کیبورڈ آف ڈائریکٹرز کا 83واں اجلاس ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج)وزارت آئی ٹی محسن مشتاق کی زیرصدارت منعقد ہوااجلاس میں چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامرعظیم باجوہ، ممبر ٹیلی کام عمر ملک، سی ای او ٹیلی نار عرفان وہاب خان اور دوسرے حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں