0

آڈیو لیکس پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منسوخ


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا بدھ کو طلب کیا گیا اجلاس منسوخ کردیا گیا۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق آڈیو لیکس کے لیے ابھی کوئی جے آئی ٹی نہیں بنی جب کہ قومی سلامتی کمیٹی کاکل ہونے والااجلاس بھی منسوخ کردیاگیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک دورے سے واپس آتے ہی آڈیو لیکس، ملکی سلامتی کی صورت حال اور دیگر امور پر غور کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کیا تھا۔ اس سلسلے میں جاری سرکاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں اعلی عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ سمیت اہم وزرا بھی شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں