0

بدقسمتی ہے نہ نظام انصاف نہ محافظوں نے اسحاق ڈار کا رستہ روکا، عمران خان


پشاور: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے نہ نظام انصاف نہ محافظوں نے اسحاق ڈار کا رستہ روکا۔عمران خان نے وزیراعلی ہاس پشاور میں علما و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا خزانہ مفرور ملزم اسحاق ڈار کے حوالے کردیا گیا، بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نہ ہمارا نظام انصاف اس کو روک سکا، نہ جو ملک کے محافظ بنتے ہیں انہوں نے اس کا رستہ روکا، لیکن انشااللہ آپ کا بھائی عمران خان اس کا راستہ روکے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں نے مجھے ہٹایا، زرداری ، شریف خاندان کے اربوں روپے باہر رکھے ہیں، چوروں کی حکومت نے 5 ماہ میں مہنگائی کو کم کرنے کا دعوی کیا تھا، آج مہنگائی ملک میں 50 سال کی سب سے بلند سطح پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں