0

دوبارہ قابلِ استعمال لینسز کے استعمال کے سبب آنکھوں کے نایاب انفیکشن ہونے کا انکشاف


لندن: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دوبارہ استعمال کے قابل کونٹیکٹ لینسز کا استعمال کرنے والے لوگوں کے نایاب آنکھ کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کے امکانات چار گنا بڑھ جاتے ہیں جس کے سبب ان کی بینائی بھی جاسکتی ہے۔برطانوی سائنس دانوں کی جانب سے کی جانیوالی اس تحقیق میں خبردار کیا گیا کہ نہانے کے دوران، سوئمنگ پول کے اندر اور دورانِ نیند لینسز پہننے سے بھی مذکورہ بالا خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔تحقیق میں محققین نے 200 ایسے افراد کا معائنہ کیا جو روزانہ لینسز استعمال کرتے تھے یا دوبارہ قابلِ استعمال لینسز لگاتے تھے اور آنکھ کے انفیکشن یا کسی دوسری بیماری کے سبب کلینک میں معائنہ کرانے گئے تھے۔ان افراد میں اکینتھاموبا کیراٹائٹس کی تشخیص ہوئی۔ اس انفیکشن میں آنکھ کی سطح سوج جاتی ہے اور یہ بینائی سے محرومی کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ کیفیت ان لوگوں میں زیادہ عام تھی جو ایک ہی لینسز کو بار بار استعمال کرتے تھے۔اس انفیکشن کی ابتدا تب ہوتی ہے جب مائیکرو حیاتیات آلودہ محلول یا گندے ہاتھوں کے ذریعے کونٹیکٹ لینسز پر لگتے ہیں اور پھر باریک آنسوں کے ذریعے آنکھوں میں داخل ہوجاتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں