0

امریکا میں طاقتور سمندری طوفان نے تباہی مچادی؛ 27 ہلاکتیں


واشنگٹن: فلوریڈا میں طاقتور طوفان ایئن نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے والا طاقتور طوفان ایئن اب کیرولائنا کے ساحل جارج ٹاون پہنچ گیا اور چارلسٹن کے جزیرے کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔سیلابی ریلہ چالسٹن کے رہائشی علاقوں سے گزر رہا ہے اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں