0

سائفر کی تلاش کے لیے بنی گالہ پر ریڈ ہونا چاہیے، مریم نواز


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بنی گالہ نہیں، منی گالہ ہے اور سائفر کی تلاش کے لیے بنی گالہ پر ریڈ ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر رہنما کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ سازش کا ماسٹر مائنڈ فارن فنڈز فتنہ عمران خان ہے، عوام نے بہت سخت دن دیکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ جب بھی یہ آڈیو سنیں گے تو احساس ہوگا کتنا بڑا کھیل کھیلا گیا، فتنہ عمران خان کوعوام کے سامنے لانا ہے یہ جھوٹ پر جھوٹ بولتا ہے، وزیر اعظم ہاوس کا ڈیٹا لیک ہوا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ میری آڈیوز بھی لیک ہوئی، ن لیگ کی کسی آڈیو میں آپ کو ملک کے خلاف بات سننے کو نہیں ملے گی، مجھے پہلے دن سے معلوم تھا یہ شخص جھوٹ بول رہا ہے، اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ عمران خان کبھی سچ بول سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں