0

ستمبر میں مہنگائی کی شرح 21.2 فیصد تک پہنچ گئی


اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ماہ(ستمبر2022) کے دوران مہنگائی کی شرح میں1.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہوکر 23.2 فیصد پر آگئی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب مہنگائی بارے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 21.2 فیصد اور دیہی علاقوں میں 26.1 فیصد رہی ہے۔اس سے قبل اگست2022 میں مہنگائی 27.3 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ ٹماٹر 34 فیصد، سبزیاں 23 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں دال مونگ 19.53 فیصد، آلو 17.43 فیصد مہنگے ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں