0

ایوریج لوگوں کو کھلائیں گے تو نتیجہ بھی ایوریج ہی ہوگا، شعیب اختر


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں زمبابوے کے خلاف شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔یوٹیوب پر جاری ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان اور سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ایک برے کپتان ہیں، میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں، اور میں دوبارہ کہہ رہا ہوں ایوریج پلئیرز کے ساتھ ایوریج نتیجہ ہی نکلتا ہے جو نظر آرہا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ آج کے میچ کے بعد میں بہت زیادہ اداس ہوں، آپ لوگ زمبابوے سے بھی ہار گئے ہیں۔ دنیا بھر کا میڈیا ہمیں دیکھنا پڑتا ہے، کتنی بار کہہ کہہ کر تھک گیا کہ بابراعظم اوپننگ کے بجائے ون ڈان آئے لیکن سمجھ ہی نہیں آتی۔ اوپننگ میں جارحانہ کھیل پیش کرنے والے بلیبازوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں