0

کرہ ارض کی صحت کے تمام 16 عوامل خطرے سے دوچار


شرم الشیخ: سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ زمین کی صحت یا بیماری کو ظاہر کرنے والے 16 اہم ترین اشاریئے خطرے کے نشان تک پہنچ چکے ہیں جو ایک قابلِ تشویش امر ہے۔اس ضمن میں کل 35 عوامل یا اشاریوں کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ 16 عوامل اپنے بگاڑ کے عروج پر پہنچ چکے ہیں۔ اسی بنا پر سائنسدانوں نے اسے سرخ نشانات کہتے ہوئے کوڈ ریڈ جاری کیا ہے جو پوری انسانیت کے لیے آب و ہوا سے وابستہ ہنگامی صورتحال بھی ہے۔سب سے پہلے تو فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار اپنے عروج کو چھورہی ہے اور 420 حصے فی دس لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ اس سے جنگلات کی آگ بڑھ رہی ہے، گرمی کی لہریں عام ہیں اور سیلاب و طوفان کا سامنا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں