0

خون کا نیا ٹیسٹ، جو کئی اقسام کے سرطان سے قبل ازوقت خبردار کرسکتا ہے


واشنگٹن: سرطان بدن میں تیزی سے پھیلتا ہے اور بروقت آگہی سے مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ اس ضمن میں ایک سادہ بلڈ ٹیسٹ وضع کیا گیا ہے جو کئی طرح کے سرطان کو ابتدائی درجے پر ہی شناخت کرسکتا ہے۔اسے ملٹی کینسر ارلی ڈٹیکشن ٹیسٹ (ایم سی ای ڈی) کا نام دیا گیا ہے جو خون میں موجود سالمات کی شناخت کے تحت کام کرتا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ تمام سرطانی رسولی کے خلیات اپنے ڈی این اے بھی خون میں شامل کرتے رہتے ہیں۔ رگوں میں دوڑنے والے بیخلیہ ڈی این اے معلومات رکھتے ہیں کہ وہ کہاں سے خارج ہوئے اور کس سرطان کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں