0

نان اسٹک برتن بھی پلاسٹک کے خوردبینی ذرات خارج کرتے ہیں


نیو کاسل: سائنس دانوں نے ایک تحقیق میں اندازہ لگایا ہے کہ نان اسٹک برتنوں سے ہزاروں سے لاکھوں کے درمیان ٹیفلون پلاسٹک کے خوردبینی ذرات کا اخراج ہوتا ہے۔نیو کیسل یونیورسٹی اور فلِنڈرز یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے یہ تخمینہ لگایا ہے کہ نان اسٹک برتنوں میں کھانا بنانے اور ان کو دھونے کے دوران ان پر سے اترنے والی تہہ سے کتنی مقدار میں باریک پلاسٹک کے ذرات کا اخراج ہوسکتا ہے۔عالمی ادارہ برائے ماحولیاتی تدارک اور فلِنڈرز انسٹیٹیوٹ آف نینو اسکیل سائنس اینڈ انجینئرنگ کے محققین کے مطابق ٹیفلون کی تہہ چڑھے برتنوں کی سطح پر پڑی ایک دراڑ تقریبا 9100 پلاسٹک کے ذرات خارج کرتی ہے۔مزید چھوٹے پیمانے پر دیکھا جائے تو ان کی ریمن ایمیجنگ اور ایک الگوردم ماڈل کے ذریعے اس بات کی نشان دہی کی گئی کہ اکھڑی ہوئی سطح سے 23 لاکھ مائیکرو پلاسٹک اور نینو پلاسٹک ذرات کے خارج ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں