0

ٹی20 ورلڈکپ؛ جنوبی افریقہ کو شکست، سیمی فائنل کی امیدیں برقرار


سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے بارش سے متاثرہ 23 ویں میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دیدی۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے تھے، اہم میچ کو 14 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، جس کے بعد پروٹیز کو جیت کے لیے 142 کا ہدف ملا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنرز ایک بار پھر ناکام رہے، کپتان بابراعظم نے 15 گیندوں پر 6 جبکہ محمد رضوان 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے، نوجوان بیٹر محمد حارث نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 11 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز اسکور کیے، دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود 2، محمد نواز 28، محمد وسیم جونئیر 0 پر آٹ ہوئے۔ افتخار احمد اور شاداب خان نے 82 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل سے نکالا، دونوں نے بالترتیب 51 اور 52 رن کی اننگز کھیلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں