0

ملک بھر میں انفلوئنزا کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری


اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے ملک بھر میں موسم سرما کے دوران انفلوئنزا (موسمی نزلے) کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کردی۔محکمہ صحت کی جانب سے ایڈوائزری موسمی فلو کی پیشگی روک تھام کیلئے صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے۔ جس کیپیش نظر ملک بھر میں قبل از وقت احتیاطی تدابیر اٹھانے اور متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق موسم سرما (دسمبر تا فروری) میں ملک کے مختلف حصوں میں موسمی فلو کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ایڈوائزری کے مطابق موسمی فلوایک قابل علاج بیماری ہے، جس کا وائرس کھلی فضا میں کھانسنے یا چھینکنے کی وجہ سے اور مریض کے ہاتھوں کے ذریعے اردگرد کی جگہوں پر پھیل جاتا ہے اور جب کوئی صحت مند شخص وہاں سانس لیتا ہے یا متاثرہ چیزوں کو چھوتا ہے تو یہ اس تک منتقل ہو جاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں