0

ٹی20 ورلڈکپ؛ سری لنکا کو انگلینڈ سے شکست، میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر


سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 27 ویں میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست کے بعد میزبان آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے تھے۔سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی تاہم انکے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 18، دھننجایا ڈی سلوا 9، چارتھ اسالنکا 8، بھانوکا راجا پاکسے اور کپتان داسن شناکا بناکر نمایاں رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں