0

جوانی میں اخروٹ کھائیں، بڑھاپیمیں توانا رہیں


منی سوٹا: اخروٹ ہمارے دماغ کو قوت دیتے اور امراضِ قلب سیمحفوظ رکھتیہیں۔ اب ایک طویل تحقیق سے منکشف ہوا ہے کہ لڑکپن اور جوانی میں اخروٹ کھانے سے بڑھاپے میں توانائی اور تندرستی برقرار رہ سکتی ہے۔ماہرین نے اس ضمن میں ہزاروں افراد کی 20 سالہ غذائی تاریخ اور 30 سال تک جسمانی اور کلینکل (طبی) معلومات جمع کی ہیں۔ انکشاف ہوا کہ اوائل عمری اور جوانی میں اخروٹ کھانے کو معمول بنانے والے افراد جب درمیانی عمر اور بڑھاپے تک پہنچتے ہیں تو اخروٹ نہ کھانے والوں کے لحاظ سے زیادہ سرگرم اور توانا رہتے ہیں بلکہ میں ان کے امراضِ قلب کیخطرات بھی کم ہوتے ہیں۔یہ تحقیق کورنری آرٹری رسک ڈویلپمنٹ (کارڈیا) پروگرام کے تحت کی گئی ہیجو بہت عرصے تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے جاری رکھا ہے۔ یہ تحقیق مغرب کے علاوہ مشرقِ وسطی کے کئی ممالک میں کی گئی تھی کیونکہ مشرقِ وسطی اور شمالی افریقی ممالک میں لوگ خشک میوے رغبت سے کھاتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں