0

برطانوی فوج کے حملوں میں افغان بچوں کی ہلاکت کی اصل تعداد سامنے آگئی


لندن: برطانوی افواج نے 2006 سے 2014 کے دوران افغانستان میں فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کو زر تلافی دینے کا اعلان کیا جس سے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں بچوں کی اصل تعداد سامنے آگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی فوج نے ہمیشہ سے یہ دعوی کیا ہے کہ افغان وار کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 16 ہے تاہم اب ایسے 881 واقعات سامنے آچکے ہیں۔خود برطانوی افواج نے اعلان کیا کہ اب تک 64 مارے گئے بچوں کے لواحقین کو زرتلافی ادا کیئے جاچکے ہیں جب کہ ایسی 881 درخواستیں سامنے آئی ہیں یعنی اب بھی محض 25 فیصد لوگوں کی دادرسی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں