0

زمین سے قریب ترین بلیک ہول دریافت


پیرس: ماہرین فلکیات نے زمین سے1600 نوری سال کے فاصلے پر موجود سب سے قریبی بلیک ہول دریافت کرلیا۔ یہ بلیک ہول، اس سے قبل قریبی سمجھے جانے والے بلیک ہول سے تین گنا زیادہ قریب ہے اور سورج سے 10 گنا زیادہ بڑا ہے۔Gaia BH1 نامی اس نئی دریافت کی شناخت اس کے گرد گردش کرنے والے ایک ستارے کی حرکت کے مشاہدے سے ہوئی۔ یہ ستارہ بلیک ہول کے گرد اتنے ہی فاصلے پر گردش کرتا ہے جتنے فاصلے پر زمین سورج کے گرد گھومتی ہے۔Gaia BH1 کی نشان دہی اس ستارے سے حاصل ہونے والے مٹیریل کی کھپت کرتے ہوئے کی گئی۔ اس بلیک ہول کے درجہ حرارت میں انتہا سے زیادہ اضافہ ہوا اور اس نے طاقتور ایکس رے اور مٹیریل کے جیٹ کا اخراج کیا، جس کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ بلیک ہول کی شناخت کا ایک نایاب طریقہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں