0

راجیو گاندھی قتل کیس میں خاتون سمیت مزید 6 مجرمان 31 سال بعد رہا


نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل کیس میں خاتون مجرمہ نالینی سمیت مزید 6 مجرموں کی 31 سال قید کی سزا بھگتنے کے بعد رہائی کا حکم دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے مئی میں راجیو گاندھی قتل کے 7 ویں مجرم پیراریولن کو اپنے غیر معمولی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے رہا کردیا تھا اور اس رہائی کو بنیاد بناتے ہوئے اسی کیس کے مزید 6 مجرموں کو بھی رہا کرنے کا حکم دیدیا۔سپریم کورٹ نے تازہ فیصلے میں خاتون نالینی کے علاوہ سری ہرن، سنتھن، مروگن، رابرٹ پیاس اور آر پی روی چندرن کو رہا کرنے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان افراد کا جیل میں برتاو کافی اچھا تھا۔ ان سب نے دوران قید تعلیم جاری رکھی، ڈگریاں لیں، کتابیں لکھیں اور سماجی خدمات انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں