0

ورزش ڈپریشن اور بے چینی سے بچنے میں مددگار قرار


گلاسگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بے چینی اور ڈپریشن کے خطرات سے دوچار افراد کی ایک تہائی تعداد مناسب ورزش کر کے ان ذہنی کیفیات سے بچ سکتے ہیں۔اگرچہ معالجین ڈپریشن میں مبتلا افراد کو علاج کے لیے ورزش کرنے کا کہتے ہیں لیکن یونیورسٹی آف گلاسگو میں 37 ہزار سے زائد افراد پر کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ ورزش کر کے لوگ ڈپریشن اور بے چینی جیسی ذہنی مسائل سے بچ سکتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ اگر ہر کوئی ایک ہفتے میں 75 منٹ تک سخت ورزش کرے، جس کی وجہ سے سانس پھولے، تو اس سے ڈپریشن اور بے چینی کے کیسز سے 19 فی صد تک بچا جا سکتا ہے۔اور اگر ہر ہفتے ڈھائی گھنٹوں سے پانچ گھنٹوں کے درمیان کی معتدل جسمانی سرگرمی کی جائے تو ڈپریشن اور بے چینی کے لاحق ہونے کے امکانات میں 13 فی صد مزید کمی آسکتی ہے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں