0

ترکیہ میں زوردار بم دھماکا؛ 6 افراد جاں بحق اور 53 زخمی


استنبول : ترکیہ کے استقلال ایونیو میں زور دار بم دھماکا ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول کے علاقے استقلال ایونیو میں زورد دار دھماکا ہوا۔ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں کافی تعداد میں راہگیر موجود تھے اور یہ مصروف ترین علاقہ ہے۔ترک صدر طیب اردوان نے دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق اور 53 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک بم دھماکا تھا۔ بم دھماکے ذمہ داروں کو سخت سزائیں دیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ یہ ایک بم دھماکا تھا اور بارودی مواد کو گملوں میں چھپایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں