0

ہیکرز سے بچنے کے لیے آئی فون صارفین کو انتباہ جاری


کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ہیکرز سے نمٹنے کے لیے آئی فون صارفین کو ایک ایمرجنسی انتباہ جاری کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے اپ ڈیٹس جاری کی گئی ہیں جن میں صارفین کو ہیکرز سے بچانے کے لیے سیکیورٹی میں موجود سقم کو ٹھیک کیا گیا ہے تاکہ ہیکرز صارفین کے آئی فون کو اپنے قابو میں نہ لے سکیں۔ایپل کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ میں آپریٹنگ سسٹم میں موجود مسائل کی تصحیح اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس شامل ہیں اور تمام صارفین کو اس کو انسٹال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔اس اپ ڈیٹ میں دو سیکیورٹی نقائص کی تصحیح کی گئی ہے جن کی نشاندہی گوگل کی پروجیکٹ زیرو ٹیم نے کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں