0

ورزش سے کینسر کے خطرات 70 فیصد تک کم ہوسکتے ہیں


تل ابیب، اسرائیل: ورزش کے لاتعداد فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب اسرائیلی ماہرین کا اصرار ہے کہ باقاعدہ ورزش کرنے سے کئی طرح کے سرطان کا خطرہ 70 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک رپورٹ مقالے کی صورت میں اکیڈمک جرنل آف کینسر ریسرچ میں شائع کرائی ہے۔ اس کے مطابق ایئروبک ورزش یعنی تیزقدمی، دوڑ بھاگ، پیراکی، سائیکل چلانے اور دیگر ورزشوں سے اندرونی اعضا میں گلوکوز کی کھپت کم ہوجاتی ہے اور اگرکہیں کوئی رسولی ہو تو اسے توانائی نہیں مل پاتی اور وہ سکڑنے لگتا ہے۔پہلے تجربے میں ورزش اور جسم کے اندرونی اعضا میں سرطان کے پھیلا پر غور کیا گیا جس میں سرطان کبھی جگر، پھیپھڑوں یا کبھی لمفی غدود تک جاتا ہے۔ اس کے لیے چوہوں میں سرطانی خلیات (سیلز) داخل کئے گئے اور انہیں ورزش کرائی گئی۔ معلوم ہوا کہ ورزش سے ان میں سرطان کا پھیلا اور رسولی پھولنے کا عمل بھی کم ہوا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں