0

ٹائیگر شارک پر کیمروں کی مدد سے سمندری گھاس کی نقشہ کشی کا منصوبہ


ریاض: کھارے پانیوں کے فرش پر جابجا سمندری گھاس کے وسیع ایکو سسٹم موجود ہیں اور اب ان پر تحقیق اور نقشہ کشی کے لییٹائیگر شارک پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔کارخانہ فطرت میں ٹائیگرشارک سمندری گھاس سے دلی لگا رکھتی ہے اور بسا اوقات دیگر جانوروں کو اندھا دھند گھاس چرنے سے بھی روکتی ہے۔ اس لیے اسے سمندری باغ کا چوکیدار بھی کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سائنسدانوں کو ٹائیگرشارک پر کیمرے لگانے کی سوجھی اور انہوں نے اس کے پچھلے دھڑ پر طاقتور کیمرے نصب کئے ہیں۔سعودی عرب میں شاہ عبداللہ جامعہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور بینیتھ دی ویوز نامی تنظیم نے یہ پروگرام شروع کیا ہے۔ سب سے پہلے باہاماس کی ٹائیگرشارک پر 360 درجے پر دیکھنے والے کیمرے لگائے گئے ہیں جو شارک کے طویل سفر کے دوران سمندری گھاس کی ویڈیو اور تصاویر بناسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں