0

میٹرک کے طالب علم کا کارنامہ، موبائل وائی فائی سے پودوں میں پانی ڈالنا ممکن


کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والے میٹرک کے طالب علم عبدالرافع نے بزرگوں اور معذور افراد کیلیے اسمارٹ گارڈن کا تصور پیش کردیا۔کراچی پبلک اسکول میں جدید سائنسی ایجادات کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی جانب سے بتیس سائنسی پروجیکٹس کی شاندار نمائش کی گئی، مقابلے میں اسکول کے تمام کیمپسز سے طلبہ نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔پروجیکٹس میں خود کار طریقے سے پارکنگ کا نظام، سینسر کنٹرولڈ کار، وائی فائی کار،گھر کے برقی آلات کو اپنی آواز کے زریعے آن آف کرنا، سمارٹ گارڈن، آٹومیٹک پودوں کے پانی کا نظام، آٹومیٹڈ پارکنگ سسٹم، واٹر لیول انڈیکیٹر پیش کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں