0

چلنے سے معذور افراد کے لیے دماغ سے کنٹرول ہونے والی وہیل چیئر


ٹیکساس: معذوری کی شدت بسا اوقات ہاتھ اور پیروں کو مفلوج کردیتی ہے۔ اس ضمن میں دماغ سے چلنے والی ایک وہیل چیئر بنائی گئی ہے جو دماغ سے کنٹرول ہوتے ہوئے پرہجوم کمرے میں کسی سے ٹکرائے بغیر اپنی منزل تک پہنچ سکتی ہے۔اگرچہ یہ وہیل چیئر، فی الحال کسی مصروف سڑک اور ٹریفک میں نہیں چل سکتی تاہم اسے تین ایسے افراد پر آزمایا گیا ہے جو دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں سے یکساں معذور تھے اور کسی لیور کو ہلانے کے بھی قابل نہ تھے۔ انہیں وہیل چیئر پر بٹھا کر ایک ہال میں لایا گیا تو وہ دماغ کے سگنل سے سے وہ باآسانی وہیل چیئر چلانے لگے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں