0

ارشد شریف قتل کیس، فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے خط پر مراد سعید کا جواب


اسلام آباد: مقتول صحافی ارشد شریف قتل کیس میں تحقیقات کے لیے دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے رہنما تحریک انصاف مراد سعید کو ارسال کیے گئے خط کا جواب سامنے آگیا۔ مراد سعید نے اپنے جواب میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے 10 سوالات کے جوابات بھی مانگ لیے۔ مراد سعید نے کا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی اپنی ساخت اور حیثیت کے اعتبار سے وفاقی حکومت کا حصہ ہے، ایف آئی اے اور آئی بی کے حکام وفاقی حکومت کے ماتحت اور وفاقی وزیر داخلہ کو جوابدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی زندگی کو خطرہ تھا اور تحفظ کے بجائیوفاقی حکومت مخاصمانہ اقدام کرتی رہی، امپورٹڈ حکومت کے اقتدار میں آتے ہی ارشد شریف کیخلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں جبکہ وزیرداخلہ رانا ثنا نے ارشدشریف کے قتل پر متعدد مرتبہ انتہائی غیرذمہ دارانہ بیانات دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں