0

اہم تعیناتیوں پر وزیر اعظم کا خط موصول ہوگیا جسے جی ایچ کیو بھیج دیا، خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اعلی ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج سے شروع ہوگیا، دو سے تین روز میں یہ عمل مکمل ہوجائے گا۔وزیردفاع خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ پاک فوج کے اعلی عہدوں پرتقرری کا عمل آئینی تقاضوں کے مطابق جلد مکمل ہوجائے گا۔خواجہ آصف نے وزیراعظم ہاس میں سمری موصول ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بجھوا دی جائے گی۔ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے طریقہ کار کا آغاز ہوگیا ہے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ سمری میں جو5 یا 6 نام ہوں گے تو ڈوزئیر بھی ان کے ساتھ آئیں گے۔ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق کوئی پریشر نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں