0

پاکستان نے کالعدم تنظیموں کی معاونت کے بھارتی الزامات مسترد کردیے


اسلام آباد: پاکستان نے نئی دہلی میں نو منی فار ٹیرر وزارتی اجلاس میں بھارتی قیادت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور غیر ذمے دارانہ بیانات کو مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت میں پاکستان پر مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بار بار جھوٹے الزامات لگا کر دنیا کو گمراہ کرتا رہا ہے۔بھارت کی کھوکھلی بیان بازی پاکستان کے کامیاب انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کے سامنے ناکام ہو گئی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ فیٹف کے اعلی ترین بین الاقوامی ادارے کی جانب سے پاکستان کے انسدادِ دہشت گردی اور انسدادِ منی لانڈرنگ اقدامات کو تسلیم کیا گیا ہے۔ہمارے مضبوط اور قابل اعتماد اقدامات اور فیٹف ایکشن پلانز کے تسلی بخش عمل درآمد نے اکتوبر میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں