0

چین کے تعاون سے 35 پاکستانی طلبا و طالبات ای کامرس کمپنی کے مالک بن گئے


کراچی.: پاکستان اور چین کے باہمی تعاون سے کراچی میں 35 طلبا و طالبات نے ضروری تدریس کے بعد ای کامرس کمپنیاں کھولی ہیں اور وہ اب ان کے مالک بن چکے ہیں۔ اس ضمن میں کراچی میں نوجوانوں میں چین کی کاروباری صلاحیت پیدا کرنے کے لیے ای کامرس سمیت مختلف کورسز کروائے گئے تھے۔ ہنان کیمیکل اینڈ ووکیشنل ٹیکنیکل کالج کی مدد سے پہلا کورس داد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ہوا جس کے نتیجے میں 35 طلبا ای کامرس کاروبار سیکھ کر بی آر آئی ای کامرس پلیٹ فارم پر اپنی بین الاقوامی کمپنیوں کے مالک بن گئے ہیں۔ نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کے ساتھ چینی مارکیٹ میں رسائی کا طریقہ سکھایا گیا اور نوجوانوں کو کم سرمائے سے آن لائن کاروبار کرنے کے گر سکھائے تھے۔داد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہ چین اور پاکستان کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو بہتر طور پر فروغ دینے کے لیے لانژو یونیورسٹی کے تعاون سے دوسرا ٹریننگ پروگرام بڑے پیمانے پر بھی شروع کروانے جارہے ہیں آن لائن ای کام بی آر آئی کلاسز کے لیے محکمہ تعلیم گانسو صوبہ اور لانژو یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے نوجوانوں کی بے روزگاری کا خاتمہ اور ان کے لیے بیرون ملک میں روزگار کے مزید مواقع مہیا ہونگے اور پاکستان اور چین کے تعلیمی اداروں کے روابط اور مضبوط ہوں گے۔ چین کے اساتذہ عالمی سطح پر کاروبار کرنے کے طریقے سکھاتے ہیں جس سے چین اور پاکستان میں اقتصادی تعاون بڑھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں