0

ارجنٹائن کیخلاف زخمی ہونیوالے سعودی فٹبالر کا جبڑا، چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں


دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن کے خلاف زخمی ہونے والے سعودی فٹبالر یاسر الشھرانی کو واپس وطن بھجوادیا گیا۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین فالکنز کے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ فٹبالر یاسر الشھرانی کو حمد میڈیکل سٹی سے ریاض کے نیشنل گارڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی سرجری کی گئی۔یاسر الشھرانی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتیہوئے کہا ہے کہ میں خیریت سے ہوں اللہ تعالی آپ سب کو صحت و عافیت سے رکھے، آپ لوگوں کی دعائیں میرے لیے بڑا سرمایہ ہیں سعودی عوام کو ارجنٹائن سے فتح مبارک ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں