0

اسلام آباد انتظامیہ کا عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گرانڈ میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار


اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے ہیلی پیڈ نہ ہونے کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراونڈ میں لینڈ نگ کی اجازت سے انکار کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 26 نومبر کے پی ٹی آئی جلسے کے لیے مشروط اجازت ہوگی، اسلام آباد کی حدود سے صرف خیبرپختونخواہ سے آنے والی ریلیوں کو گزرنے کی اجازت ہو گی جبکہ اسلام آباد کی حدود میں کسی قسم کے جلسے اور عوامی اجتماع ہر پابندی عائد ہیریلی کیلیے مشروط اجازت ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی ریلیز کے لیے مشروط اجازت دیتے ہوئے واضح کیا کہ پارٹی چیئرمین اپنے دستخط سے 25 نومبرتک بیان حلفی جمع کروائیں، پریڈگرانڈ میں ہیلی پیڈ نہیں ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پریڈ گرانڈ ایک حساس جگہ ہے، پی ٹی آئی کی ریلی کومخصوص روٹس استعمال کرنا ہوں گے، کیپی کے سے آنے والے قافلے جی ٹی روڈ اور موٹروے سے پشاور روڈ اور آئی جے پی روڈ استعمال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں