0

امید ہے فوج کی نئی قیادت آئینی حقوق کی بحالی اور جمہوریت کیلیے کردار ادا کرے گی، پی ٹی آئی


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے نئے سربراہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع کی ہے کہ فوج کی نئی قیادت ملک میں آئینی حقوق کی بحالی اور جمہوریت کے استحکام کیلیے اپنا کردار ادا کرے گی۔پاکستان تحریک انصاف نے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت کا اعلامیہ سامنے آ چکا ہے، تحریک انصاف کا مقف واضح ہے ہم ملک کی سلامتی اور اداروں کے استحکام کیلئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں، گزشتہ آٹھ ماہ کے واقعات نے واضع طور پر ملک میں تفریق پیدا کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ان آٹھ ماہ میں جو اقدامات اٹھائے گئے ان سے ملک اور اداروں کو شدید نقصان پہنچا، پاکستان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی دیکھنے میں آئی، صحافتی اداروں اور صحافیوں کو شدید دبا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ارشد شریف جیسے نامور صحافی کو شہید کیا گیا اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور کے سب سے بڑے لیڈر عمران خان کو دیوار سے لگانے کی کوششوں کی گئی جس کے نتیجے ملک بدترین سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوا، جس سے ملک میں شدید معاشی بحران نے جنم لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں