0

سیلاب کی اطلاع دینے والا کم خرچ اور مثر سینسر تیار


بون: جرمن ماہرین نے دریاں میں پانی کے بہا پر نظررکھنے والا ایک مثر اور کم خرچ واٹرسینسر بنایا ہے جو شمسی توانائی کی مدد سیکام کرتا ہے۔ یہ ان علاقوں کے لییموزوں ہے جو بار بار سیلاب کے خطرے میں رہتے ہیں۔جرنل آف واٹر ریسورسس ریسرچ کی تازہ اشاعت میں شائع رپورٹ کے مطابق دریائی بہا ناپنے والے روایتی آلات تیز رفتار بہا میں اکثرٹوٹ پھوٹ کے شکار ہوجاتے ہیں۔ پھر اکثر آلات سے مستقل پیمائش لینا محال ہوتا ہے۔ اگرچہ جدید نظام بھی ہیں لیکن ان کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے۔اب یہ آلہ نہ صرف ان تمام خامیوں سے پاک ہے بلکہ دریائے رائن کے زیریں حصے میں دو برس سے کام کررہا ہے۔ یہ پانی کی پیمائش مسلسل جاری کرتا رہتا ہے جسے ایک ایپ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ کم خرچ ہونے کی وجہ سے اس کے سینسر بہت سارے مقامات پر لگا کر پانی کے بہا کی بہتر نگرانی کی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں