0

عمران خان حملہ کیس کی جے آئی ٹی کو دوسرے حملہ آور کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے


گوجرانوالا: عمران خان حملہ کیس کی جے آئی ٹی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، جے آئی ٹی کو کسی دوسرے حملہ آور کی موجودگی اور فائرنگ کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی ممبران نے وزیر آباد میں تین بار جائے وقوع کا دورہ کیا، دوران تحقیقات 800 سے زائد پولیس اہل کاروں سے پوچھ گچھ کی اور بیانات ریکارڈ کیے، 90 پولیس اہل کاروں اور افسران سے تحریری بیانات لیے اور 700 سے زائد سے زبانی پوچھ گچھ ہوئی۔ذرائع کے مطابق ڈی پی او گجرات، ڈی ایس پی وزیرآباد اور تھانہ سٹی وزیرآباد کے ایس ایچ او کا بھی بیان ریکارڈ کیا گیا، جن پولیس اہل کاروں سے بیانات لیے گئے وہ کنٹینر کے اطراف اور چھتوں پر تعینات تھے، آٹھ سو سے زائد گواہان میں سے کسی نے بھی دوسرے حملہ آور کی موجودگی یا فائرنگ کی تصدیق نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں