0

نااہلی کیس؛ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو دو آپشن دے دیئے


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما فیصل واوڈا کو تاحیات نااہلی کیس میں دو آپشن دے دیئے۔ فیصل واوڈا کے نااہلی کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منصور علی شاہ شامل تھے۔سپریم کورٹ نے کل 11 بجے فیصل واوڈا کو ذاتی حثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63(1) سی کے تحت نااہل ہوجائیں بصورت دیگر عدالت 62(1) ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کرے گی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے سامنے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے لیے کافی مواد موجود ہے، انہیں اپنی غلطی تحریری طور پر تسلیم کرنی ہوگی۔ انہوں نے پہلے بھی سپریم کورٹ کے سامنے بھی غلط بیانی کی، سپریم کورٹ خود کیوں حقائق کا جائزہ نہیں لے سکتی؟۔اس موقع پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہاں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کا سوال ہی نہیں ہے، ہائیکورٹ نے بھی حقائق کا جائزہ لیکر فیصلہ دیا۔ ووٹر کو علم ہونا چاہیے وہ جس کو ووٹ دے رہے ہیں وہ کون ہے، ووٹر امیدوار کی نیت نہیں دیکھتا بلکہ بیان حلفی دیکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں