0

وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلیے مسلم لیگ ن متحرک


لاہور: وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے مسلم لیگ ن نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ پنجاب حکومت گرانے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کرنے کیلیے مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس پیر کو قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹان میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہو گی جبکہ اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سمیت مختلف آپشنز پرمشاورت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں