0

ہرے پتوں والی سبزیاں بڑھاپے میں حافظے کو کمزور ہونے سے روک سکتی ہیں


شیکاگو: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ فلیونول کی حامل غذائیں زیادہ کھاتے یا پیتے ہیں وہ بڑھاپے میں حافظے کے تیزی سے کمزور ہونے کی شکایت سے بچ سکتے ہیں۔فلیونول ایسا مرکب ہوتا ہے جو مخصوص پھل اور سبزیوں میں موجود ہوتا ہے جن میں ایک قسم کی بند گوبھی، ٹماٹر، سیب، اور نارنگی شامل ہیں۔امیریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کے جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر تھامس ایم ہالینڈ کے مطابق زیادہ پھل اور سبزیاں کھانا اور زیادہ چائے پینا جیسے آسان اقدام اپنے دماغ کو صحت مند رکھنے کے لیے ایک آسان طریقہ ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جنہیں پورے ہفتے میں اوسطا سات بار یا روزانہ ایک بار ہرے پتوں والی سبزی دی گئی، ان کے دماغی کی کارکردگی میں تنزلی کی شرح 32 فی صد کم دیکھی گئی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں