0

اسحاق ڈار کی مائیکرو اکنامک استحکام کیلئے بینک آف چائنہ سے تعاون کی اپیل


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام لانے کیلئے صدر بینک آف چائنہ سے تعاون طلب کرلیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام لانے کیلئے صدر بینک آف چائنہ سے تعاون طلب کرلیا ہے اور صدر بینک آف چائنہ سے کہا ہے کہ اقتصادی اور مالیاتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات کو وسعت دی جائے، وزیر خزانہ نے صدر بینک آف چائنہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گذشتہ روز وزارت خزانہ میں بینک آف چائنہ کے صدر مسٹر لیو جن سے ورچوئل ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا، اسپیشل سیکریٹری خزانہ اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ بینک آف چائنہ کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی بہت خوشی کی بات ہے اور پاکستان بینک کے ساتھ اچھے مالی معاملات سے مستفید ہوا ہے۔ وزیر خزانہ نے وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ چین پر بھی روشنی ڈالی اور چینی قیادت کی جانب سے گرمجوشی کے اظہار کے حوالے سے بات کی۔انہوں نے صدر بینک آف چائنہ کو موجودہ حکومت کو وراثت میں ملنے والے مالیاتی اور مالیاتی حالات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ موجودہ حکومت میکرو اکنامک استحکام کو واپس لانے کے لیے مضبوطی سے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں