0

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی


راولپنڈی: جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمانڈ سنبھال لی، جس کے بعد وہ پاک فوج کے 17 ویں سربراہ بن گئے ہیں۔پاک فوج میں کمان تبدیلی کی تقریب جی ایچ کیو میں ہوئی، جہاں ریٹائر ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سب سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کی آمد پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں جی ایچ کیو بینڈ نے ملی نغموں کی مدھر دھنیں بکھیرتے ہوئے پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر قومی پرچم کو سلامی بھی دی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نئے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ پنڈال میں آمد ہوئی تو گارڈز نے انہیں سلامی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں