0

فیفا ورلڈکپ: فرانس پولینڈکو 1-3 سے شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا


دفاعی چیمپئن فرانس نے پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر ورلڈکپ فٹبال کیکوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔فرانس کی جانب سے اولیور جیراڈ نے 44 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی۔اولیور جیراڈ نے گول کرکے فرانس کی جانب سے سب سے زیادہ 51 گول کا تھیاری ہینری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔فرانسیسی فٹبالر امباپے نے دو گول اسکورکیے، انہوں نے پہلا گول 74 ویں اور دوسرا گول انجری ٹائم میں کیا۔دوسری جانب پولینڈ کا واحد گول پینالٹی پر روبرٹ لیوانڈوسکی نے انجری ٹائم میں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں