0

کورونا وائرس کی وبا سے نوجوانوں پر مرتب ہونے والے عجیب اثر کا انکشاف


کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں نوجوانوں کی دماغی عمر معمول کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھی۔یہ انکشاف امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں کورونا وائرس کی وبا سے قبل اور ایک سال بعد میں 163 نوجوانوں کے دماغی اسکینز کا موازنہ کیا گیا۔ کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے، تحقیق کیا امریکی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی زیادہ جان لیوا قسم تیار کرلی ہے؟ چمگادڑوں میں ویکسینز کو بے اثر بنانے والے نئے کورونا وائرس کی دریافت جب کوئی فرد لڑکپن سے بلوغت میں داخل ہوتا ہے تو اس کے دماغ کے کچھ حصے بتدریج بڑے ہوجاتے ہیں۔مگر تشدد، ظلم یا نظرانداز کیے جانے والے بچوں میں یہ عمل شدید تنا کی وجہ سے زیادہ تیزرفتار ہوتا ہے۔محققین نے بتایا کہ اپنی عالمی تحقیق کی بدولت ہم پہلے سے جانتے تھے کہ کورونا کی وبا سے دنیا بھر میں نوجوانوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، مگر ہم اس سے واقف نہیں تھے کہ دماغی حصوں پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں