0

آئی ایم ایف کے دبا پر ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب روپے کٹوتی پر غور


اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ملک کو درپیش معاشی بحران کے باعث رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں ساڑھے تین سو ارب روپے کی کٹوتی کرنے کی تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے تاہم وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے اتنے بڑے پیمانے پر ترقیاتی بیٹ میں کٹوتی کی تجویز کی مخالفت کی جارہی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے دبا کی وجہ سے وزارت خزانہ کی جانب سے رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 48 فیصد کمی پر غور کیا جارہا ہے جس کے تحت وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف کے دباو پر ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب کٹوتی کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے فنڈز میں کٹوتی کی مخالفت کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی نے ترقیاتی بجٹ میں کمی سے متعلق معاملے پر اختلاف کرتے ہوئے معاملہ وزیراعظم کے پاس لے جانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور منصوبہ بندی کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں