0

آج رات چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا


جدہ: آج چاند مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا یہ منظر سعودی وقت کے مطابق 8 بج کر 6 منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔سعودی پریس ایجنسی واس کے مطابق جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ نے چاند مکہ مکرمہ میں شمال مشرقی افق سے غروب آفتاب کے ساتھ طلوع ہوگا یعنی آج رات 8 بج کر 6 منٹ پر چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ منظر 10 بج کر 6 منٹ پر دیکھا جا سکے گا یہ منظر اور دلکش ہوجائے گا کیوں کہ چاند ستاروں کے جھرمٹ میں خانہ کعبہ کے عین اوپر نمودار ہوگا۔جدہ فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ مکہ کے افق سے 89.5 ڈگری کی بلندی پر ہوگا جو 98.3 فیصد روشن ہوگا اور 396.535 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا اور ایسا 6 ماہ بعد ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں