0

دہشت گردی کے خلاف جنگ پائیدار امن اور استحکام تک جاری رہے گی، آرمی چیف


کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک کی محنت سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے وادی تیرہ اور ضلع خیبر کا دورا کیا، جہاں انہوں نے پاک افغان سرحد پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔آرمی چیف کو فیلڈ کمانڈر نے ویسٹرن بارڈرز مینجمنٹ آپریشنل تیاریوں اور بارڈر کنٹرول کے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔ جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام اور سیکورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کی حمایت سے اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہم پائیدار امن اور استحکام حاصل نہیں کر لیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں