0

سپریم کورٹ کے حکم پر ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج،3 ملزمان نامزد


اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر ارشد شریف قتل کیس کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں ایس ایچ او رشید احمد کی مدعیت میں ارشد شریف قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی جس میں میں تین افراد کو ملزم بنایا گیا ہے جن کے نام وقار احمد ولد افضل احمد، خرم احمد ولد افضال احمد، طارق احمد وصی ولد محمد وصی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کراچی کے رہائشی ہیں جن میں سے دو وقار اور خرم سگے بھائی ہیں جو کینیا میں مقیم ہیں۔ایف آئی آر کا متن ایف آئی کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 26اکتوبر کو پمز ہسپتال سے ارشد شریف کا پوسٹمارٹم کرایا گیا، میڈیکل بورڈ نے پوسٹمارٹم کے بعد چار سربمہر پارسل ہائے نمونہ حوالے کئے، مکمل میڈیکل رپورٹ بعد میں دینے کا کہاگیا اور میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ قتل کی اعلی سطح پر تحقیقات ہورہی ہیں، پوسٹمارٹم رپورٹ اورپارسل کے تجزیہ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی، پانچ عدد پارسل مال خانہ میں رکھوا دیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں