0

آلو، ٹماٹر اور بینگن کینسر کو ہرانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں


پوزنین: ماہرین کا ماننا ہے کہ آلو، ٹماٹر اور بینگن میں موجود کیمیا کینسر کو ہرانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔پولِش محققین کے مطابق مطالعوں میں یہ معلوم ہوا ہے کہ گلائکوالکالائڈز (جو قدرتی طور پر مرچوں، گوجی بیری اور ہکل بیری میں موجود ہوتے ہیں) اپنے اندر کچھ انسداد کینسر خصوصیات رکھتے ہیں۔محققین کا خیال ہے کہ سبزیوں میں موجود یہ فعال مرکبات مریضوں کو مروجہ علاجوں کے خطرناک نقصانات سے بچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔کینسر زدہ خلیوں کو ختم کرنے کا سب سے کامیاب طریقہ یعنی کیموتھیراپی بال گرنے، متلی اور تھکن جیسے متعدد نقصانات کا سبب بن سکتی ہے اور ایسا ہونے کی وجہ ادویات کا جسم میں کینسر زدہ خلیوں کے ساتھ صحت مند خلیوں کو نشانہ بنانا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں